Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس
June 22, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

علامہ طالب جوہری گذشتہ روز طویل علالت کے بعد اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، علامہ طالب جوہری27  اگست 1939کو ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے  ، ابتدائی تعلیم والد مولانا مصطفیٰ جوہری سے حاصل کی ۔

علامہ طالب جوہری نے باقاعدہ دینی تعلیم نجفِ اشرف اور قم سے حاصل کی ، کئی سال پی ٹی وی کی شامِ غریباں کی مجلسوں سے خطاب کیا۔

نشتر پارک میں عشرہ محرم کی مجالس میں تمام متکبِ فکر کے افراد شریک ہوتے تھے ، قرآنی تفسیر ، ذکرِ معصوم، نظام حیات خلفائے اثنا عشری ، انکی مشہور کتابیں ہیں۔