Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلیفون ، خیریت دریافت کی

آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلیفون ، خیریت دریافت کی
June 26, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون کیا، خیریت دریافت کی، کورونا سے صحت یاب ہونے پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید احمد کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ شیخ رشید احمد نے آرمی چیف کوبتایا کہ ملٹری اسپتال کے انتظام بہترین تھے۔ ڈاکٹرز اور سٹاف نے انکا بہت خیال رکھا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کا دشمن ہے وہ ذلیل و خوار ہوگا، پاک فوج جمہوریت کیلئے اس سسٹم کے ساتھ کھڑے ہیں۔