Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، سکیورٹی صورتحال،بارڈرمینجمنٹ پر بریفنگ لی

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، سکیورٹی صورتحال،بارڈرمینجمنٹ پر بریفنگ لی
September 26, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کےمطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو  سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ  پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ  ہم دہشتگردی کے دور کو کبھی واپس نہیں آنے دیں گے ۔آرمی چیف نے جاری آپریشز پر اطمینان کا اظہار  کیا  اور  علاقے میں جاری استحکام آپریشنز پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کے حصول کیلئے سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کیا جائے۔اس موقع پر آرمی چیف کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پر بھی بریفنگ بھی دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  سپا ہ سے بھی ملاقات کی اور افسران ، جوانوں کی بہادری ، لگن  ، ایثار و جذبہ کوسراہا۔