Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ ، باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ ‏لی

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ ، باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ ‏لی
May 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، جہاں انہیں سرحد پر  باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر پہنچے ، انہیں عارضی طور پر نقل مکانی کرنیوالے افراد ، سماجی ، اقتصادی  منصوبوں اور سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ [caption id="attachment_223940" align="alignnone" width="500"]آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ ، باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ ‏لی آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ ، باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ ‏لی[/caption] آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے کے استحکام کیلئے سپاہ کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اور خطے میں امن کیلئے پاکستان مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ [caption id="attachment_223941" align="alignnone" width="500"]آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ ، باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ ‏لی آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ ، باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ ‏لی[/caption] آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، حتمی کامیابی کے سفر میں ہمیں صبر، بامقصد اور متحد رہنا ہو گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ آج درپیش چیلنجز ماضی کے مقابلے میں بڑے نہیں،مشرقی سرحد پر بھی ہمہ وقت چوکنا اور تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان باڑ، قلعوں اور چوکیوں کی تعمیر سے سرحدی دفاع مضبوط بنا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں یکم مئی کو سرحد پار سے حملہ کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے۔