Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کا دورہ واہ آرڈیننس فیکٹری،یو ایف ایم سی پلانٹ کا افتتاح کیا

آرمی چیف کا دورہ واہ آرڈیننس فیکٹری،یو ایف ایم سی پلانٹ کا افتتاح کیا
December 27, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ کا دورہ کیا ۔ سپہ سالار نے یو ایف ایم سی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداواری صنعت میں پی او ایف نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

عسکری ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جہاں انھیں پی اوایف کی پیداواری صلاحیت، مستقبل کے ویژن ، حکمت عملی، ریسرچ اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نےقومی معیشت کیلئے پی اوایف کی خدمات کو سراہا۔ اس  دوران انہوں نے  یو ایف ایم سی پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔ ان سہولیات سےپی اوایف واہ میں مقیم11ہزارخاندان فائدہ اٹھاسکیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے پی او ایف کے افسران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداواری صنعت میں پی او ایف نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  ٹیکنالوجی میں اپ گریڈیشن،استعداد کار کے حصول میں کام کیا جائے۔ آرمی چیف نے دفاعی شعبےمیں خود انحصاری کیلئے تکنیکی جدت بڑھانے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔