Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان ،افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا

آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان ،افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا
December 19, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے  شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کے کردار کو سراہا آرمی چیف کو آپریشن سے بے گھر ہونیوالوں  کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرتے ہوئے اگلے مورچوں پر جوانوں اور  افسروں سےملاقات کی ۔آرمی چیف کو اس موقع پر ضرب عضب کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب میں جوانوں اور افسروں کے کردار کو سراہا ۔