Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف کا دورہ روس،خطے کو متحد رکھنے کیلئے کردار جاری رکھنے کا عزم

آرمی چیف کا دورہ روس،خطے کو متحد رکھنے کیلئے کردار جاری رکھنے کا عزم
April 24, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روس کا دورہ  ، دورے کے دوران روسی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی ۔ کرنل جنرل اولگ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خطے کو متحد رکھنے کیلئے کردار  جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روس پہنچنے پر سپہ سالار کا شاندار استقبال کیا گیا ، آرمی چف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری بھی دی۔