Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کا دورہ اٹلی،اطالوی ہم منصب، وزیر دفاع و دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں

آرمی چیف کا دورہ اٹلی،اطالوی  ہم منصب، وزیر دفاع و دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں
October 17, 2018
روم ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے اپنے دورہ اٹلی میں  اطالوی ہم منصب ، وزیر دفاع، اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ اطالوی قیادت  نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا  ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے دفاعی سربراہان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ، اس موقع  پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کا کہنا تھا  کہ   دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی قوم  کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ قبائلی عوام، شہدا اور غازیوں کے خاندانوں نے بھی دہشتگردی  کے خلاف  جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ آج کا پاکستان  امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اطالوی حکام کے درمیان  ہونے والی  ملاقاتوں میں  دفاعی  تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق  کیا   گیا، دورہ کے دوران  آرمی چیف نے اطالوی افواج کی  دفاعی صلاحیتوں کا   معائنہ  کیاا ور پاکستانی کمیونٹی اور اطالوی دفاعی صنعت کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔