Monday, May 13, 2024

آرمی چیف کا درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر، اعلیٰ معیار کی تیاری پر زور

آرمی چیف کا درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر، اعلیٰ معیار کی تیاری پر زور
October 6, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت، سکردو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکردو آمد پر مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ نے   سخت موسم، ماحول میں سپاہ کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر اور اعلٰی معیار کی تیاری پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق   آرمی چیف نے  اسکردو  میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ٹیکنالوجی پاک انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی امور میں تحقیقی مقاصد کو جلا بخشے گا۔ پارک نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ  نے کہا کہ دورافتادہ علاقے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز کے قیام سے جدت اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ حاصل ہو گا۔