Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا جمہوریت سے متعلق بیان خوش آئند ہے: خورشید شاہ

آرمی چیف کا جمہوریت سے متعلق بیان خوش آئند ہے: خورشید شاہ
September 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا جمہوریت سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔ چیئرمین نیب کےلئے وزیراعظم سے نام مانگے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جمہوریت کے تسلسل کی بات کی ہے جو خوش آئند ہے۔ آرمی چیف نے کہا نظام چلتا رہے۔ پیپلزپارٹی بھی یہی کہتی ہے کہ پاکستان کو طاقتور بنانے کا ایک ہی راستہ ہے وہ ہے جمہوریت۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے نام مانگے ہیں۔ وزیر اعظم سے بھی کہا ہے وہ نیب چیئرمین کے لئے اپنے ناموں سے آگاہ کریں۔

اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں تو ٹوٹتی چلی جائینگی۔ تحریک انصاف کے پاس عددی اکثریت ہے تو اپنا اپوزیشن لیڈر لے آئے۔ یہ ہر جماعت کا جمہوری حق ہے۔