Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف کا تھر میں فوجی مشق جدار الحدید کا مشاہدہ ، جنگی تیاریوں کو سراہا

آرمی چیف کا تھر میں فوجی مشق جدار الحدید کا مشاہدہ ، جنگی تیاریوں کو سراہا
February 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تھر میں فوجی مشق جدار الحدید کا مشاہدہ کیا اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں جنگی اور صحرائی ماحول میں فیلڈ فارمیشنز کی صلاحیت کو پرکھا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے مشقوں میں شریک سپاہ کے معیار، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

 

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا زمانہ امن میں جفاکش تربیت، اعلیٰ معیار کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے۔ کراچی کور کی سپاہ دو ہفتوں سے چیلنجز سے بھرپور ماحول میں مشقیں کر رہی ہے۔