Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ

آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ
December 5, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ مشقوں کامعائنہ کیا۔ مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور رائل سعودی بری فوج کے دستوں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے سینیئر حکام اور ڈپٹی کمانڈرسعودی بری فوج نےبھی معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے شرکا کی اعلیٰ کارکردگی اور صلاحیتوں کوسراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں پاک آرمی کی سٹرائیک کور کا فیصلہ کن کردار ہے۔  آرمی چیف ، بہاولپور ، اسٹرائیک کور ، دورہ پاک فوج میں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ پاک آرمی سپاہی سے جنرل تک بہترین تربیت یافتہ ہیں۔