Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا بنوں اور شمالی وزیرستان کا دورہ ،آئی ڈی پیز کے ساتھ افطاری کی

آرمی چیف کا بنوں اور شمالی وزیرستان کا دورہ ،آئی ڈی پیز کے ساتھ افطاری کی
July 4, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے آئی ڈی پیز کے ساتھ روزہ افطارکیااور ان کے مسائل بھی سنے۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج پھر بنوں اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر آئی ڈی پیز سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہی افطاری کی ۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے  آئی ڈی پیز کے مسائل بھی سنے اور جلد واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ armys