Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات
March 10, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کی کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار، بحرین کے مشیر قومی سلامتی میجر جنرل شیخ ناصر بن حماد الخلیفہ سے بھی ملے۔ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے بحرین کو دوطرفہ سلامتی، تربیت، استعداد کار میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کے مابین وفود کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات بھی ہوئے۔ افغان امن عمل، سرحدی سلامتی سمیت اہم امور مذاکرات کا مرکزی نقطہ رہے۔