Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا باچاخان یونیورسٹی کا دورہ‘ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف کا باچاخان یونیورسٹی کا دورہ‘ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت
January 20, 2016
چارسدہ (92نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد یونیورسٹی پہنچے اور تمام امور کا جائزہ لیا۔ سربراہ پاک فوج کے پہنچنے پر پاک فوج کے ایک مخصوص دستے نے انہیں یونیورسٹی میں کلیئرنس آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بات چیت کی اور بروقت کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ بعدازاں آرمی چیف زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اورانہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی حصے میں چھپنے نہیں دیں گے۔