Friday, May 10, 2024

آرمی چیف کا ایل اوسی کا دورہ، سی ایم ایچ مظفر آباد میں زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف کا ایل اوسی کا دورہ، سی ایم ایچ مظفر آباد میں زخمیوں کی عیادت
December 23, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفر آباد میں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ [caption id="attachment_258179" align="alignnone" width="797"]آرمی چیف، ایل اوسی کا دورہ، سی ایم ایچ مظفر آباد، زخمیوں کی عیادت، راولپنڈی، 92 نیوز آرمی چیف کا ایل اوسی کا دورہ، سی ایم ایچ مظفر آباد میں زخمیوں کی عیادت[/caption] ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کا کہنا تھا امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مادروطن کے دفاع کیلئے ہرجارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میںدوطرفہ تعلقات، خطے میں امن واستحکام کے لیے کوششوں کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق معززمہمان نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔