Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ ، سپاہ سے ملاقات کی

آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ ، سپاہ سے ملاقات کی
April 29, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہ سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فورسز کی سویلین آبادی پر فائرنگ ، فائر بندی کی خلاف ورزیوں ، پاک فوج کے رد عمل  سے آگاہ کیا گیا ، آرمی چیف نے  جوانوں ، افسروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہ کے عزم ، آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔اس  موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں ۔ بھارتی فورسز کو ہمیشہ فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا سے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیر کی تعریف کی اور کہا کہ فارمیشن کی کورونا وباء کیخلاف آزاد جموں و کشمیر حکومت کو معاونت کی فراہم قابل قدر ہے،  پاک فوج کورونا وباء پر قابو کیلئے قومی کاوشوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی  ہمراہ تھے ۔