Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، بھارتی جارحیت پر بریفنگ

آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، بھارتی جارحیت پر بریفنگ
August 14, 2017

راولپنڈی (92نیوز)یوم آزادی پر سپہ سالار اگلے مورچوں پر پہنچ  گئےجنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایل اوسی پر بھارتی خلاف وزیوں اور پاک فوج کے موثر جوابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے موثر ردعمل اور پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں، بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔