Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف کا افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی کی لہر پر اظہار تشویش

آرمی چیف کا افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی کی لہر پر اظہار تشویش
August 19, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے افغانستان میں دہشتگردی میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان بھائیوں کیساتھ پاکستانی بھی دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ ایسے پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دینا افسوسناک ہے۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغانستان میں دہشتگرد کارروائیوں کو کوئی مدد حاصل نہیں،ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑے افغان سرزمین پر محفوظ پناہ گاہوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مسائل کے حل کیلئے داخلی سطح پر توجہ دے، پاکستان افغان قیام امن کیلئے تمام تر اقدامات کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان اور خطے میں دیرپا امن و استحکام ممکن نہیں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ افغان داخلی امور کی بہتری سے مفاہمتی عمل اور افغان پاک ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تیزی آئے گی جبکہ پاکستان قیام امن کیلئے افغان صدر کیساتھ کیے گئے وعدے کا پاس کرے گا۔