Friday, May 17, 2024

صدر ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون ، خیریت دریافت کی

صدر ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون ، خیریت دریافت کی
May 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)صدر مملکت،وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

 کورونا پازیٹو آنے پر اسد قیصر کو ایک روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا،صدر اور  وزیراعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی، اسد قیصر نے بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

 آرمی چیف نے بھی فون کرکے صحت سے متعلق دریافت کیا، آرمی چیف نے کہا آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، اسپیکر نے نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔