Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈکوارٹرز کا دورہ،یادگارشہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی

آرمی چیف کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈکوارٹرز کا دورہ،یادگارشہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی
November 24, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے ،  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایس ایس جی کا کردار بے مثال رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے کرنل کمانڈنگ انسٹالیشن کی تقریب میں بھی  شرکت کی ۔آرمی چیف ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز آمد کے فوراً بعد یادگار شہدا پہنچے اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی کے حاضر سروس  اور سبکدوش افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایس ایس جی کے بے مثال کردار کو سراہا ۔