Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف کا ائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا ائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر
February 26, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائیر چیف سے ملاقات کی ، ملاقات میں  درپیش خطرات اور رد عمل سمیت دیگر آپریشنل ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سپہ سالار اور فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات  ہوئی جس میں  دونوں مسلح افواج  کے  سربراہان نے  واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی  جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  مسلح افواج کے سربراہان نے  ملاقات میں درپیش خطرات اور ردعمل سمیت آپریشنل ماحول پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں سربراہان مسلح افواج کے باہمی روابط اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئےہمہ وقت تیار ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو کور کی آپریشنل صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سپہ سالار کو ورکنگ باؤنڈری، لائن آف ایکچویل کنٹرول اور لائن آف کنٹرول پر آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے سپاہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔