Tuesday, May 21, 2024

آرمی چیف کا آرٹلری سینٹر کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے

آرمی چیف کا آرٹلری سینٹر کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے
June 18, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری سینٹر کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور کو آرٹلری کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں شرکت کی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سبکدوش کرنل کمانڈنٹ توپخانہ کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز (ر) بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں حاضر اور سبکدوش افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف کی آرٹلری کور کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی ہوئی، آرمی چیف نے تمام پیشہ وارانہ اُمور میں آرٹلری کور کے اعلیٰ معیار کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، توپخانہ کور نے تمام آپریشنز میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا، پاک آرمی توپخانہ کور کو جدید ترین بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ، جدید ترین توپخانہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔