Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف ، چیئرمین سینیٹ ، عثمان بزدار ،شہباز ، بلاول  و دیگر کا بھی شہیدوں کو خراج عقیدت

آرمی چیف ، چیئرمین سینیٹ ، عثمان بزدار ،شہباز ، بلاول  و دیگر کا بھی شہیدوں کو خراج عقیدت
July 27, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،  اپوزیشن  لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت  دیگر افراد نے  دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونیوالے  مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان استحکام سے دیرپا امن کی جانب گامزن ہے، وقت آگیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کیلئے سہولیات فراہم کرے، یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں،خون سے وطن کے دفاع کو یقینی بنائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دہشت گردوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ شہباز شریف نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کیا اور کہا مسلح افواج نے وطن کے کے تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔بلاول بھٹو نے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا شہید اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں ۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی،سلیم مانڈوی والا، عثمان بزدار، محمود خان، خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ،سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے بھی پاک فوج پر حملے کی بھرپور مذمت کی۔