Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پورا میچ لارڈز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا

آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پورا میچ لارڈز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
June 24, 2019
لارڈز ( 92 نیوز) آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پورا میچ لارڈز اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر دیکھا،پاکستان کی شاندار فتح کے بعد دونوں واپس روانہ ہوگئے۔ کھیل ہو یا محاذ جنگ،پاک فوج کے سپہ سالار ہر میدان میں پیش پیش ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سرکاری دورے پر لندن میں موجود تھے کہ اچانک پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری کرکٹ میچ دیکھنے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔ سپہ سالار کی آمد پر مشکلات میں گھری پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے میچ دیکھا اور پاکستانی کمیونٹی میں گھل مل گئے۔ پاکستانی کمیونٹی کو جہاں آرمی چیف کی آمد پر خوشگوار حیرت ہوئی وہیں لوگوں نے اہم شخصیت کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار بھی کیا۔