Friday, April 26, 2024

آرمی چیف پاک ترک مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے ترکی پہنچ گئے

آرمی چیف پاک ترک مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے ترکی پہنچ گئے
May 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ پاک ترک مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کرینگے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف ازمیر شہر کے نزدیک پاک ترک مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کرینگے۔ پاکستان اور ترکی کی مشترکہ جنگی مشقیں دو مراحل میں ہونگی۔ جنگی مشقوں کا پہلا مرحلہ آج رات جبکہ دوسرا مرحلہ کل ہو گا۔