Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف واحد شخص ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں : علی حیدر گیلانی

آرمی چیف واحد شخص ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں : علی حیدر گیلانی
July 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف وہ واحد شخص ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہادر آدمی ہیں۔ طالبان بھی ان سے ڈرتے ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے آج اپنے والد سابق یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ان سے ملاقات کے بعد کیا۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہمیں آرمی چیف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ طالبان ان سے خوفزدہ ہیں۔ ali haider