Sunday, May 19, 2024

ملک سے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یومِ پاکستان پر فسادیوں کیلئے کھلا پیغام

ملک سے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یومِ پاکستان پر فسادیوں کیلئے کھلا پیغام
March 22, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر یکجہتی اور اتحاد کا نعرہ بلند کر دیا۔ کہتے ہیں یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ جیسے 23مارچ 1940ء کو پاکستان بنانے کا عہد کیا اور کامیاب ہوئے۔ آئیں ایک بار پھر ملکرعہد کریں کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرینگے۔ پاک فوج ہے ملک کی شان۔ اسی لئے تو فسادیوں سے چھڑوا رہی ہے قوم کی جان۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جب سے سنبھالی فوج کی کمان۔ پاکستان بنتا جارہا ہے امن کی پہچان۔ یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف نے دیا ایسا پیغام جو واضح کررہا ہے ایک روشن پاکستان۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو پاکستان بنانے کا عہد کیا اور ہم کامیاب ہوگئے۔ آئیے آج پھر عہد کریں کہ ملکر پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے۔ انہوں نعرہ بھی بلند کیا کہ “یہ ہے ہم سب کا پاکستان”۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں نعرہ لگایا تھا کہ “ہم سب کا پاکستان”۔ پاکستان زندہ باد۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ پاکستانی ایک پرعزم اور حوصلہ مند قوم ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دی سکتی ۔ آئی ایس پی آر کی ہی جانب سے یوم پاکستان پرچاروں صوبوں گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، آزادکشمیر کے وزیراعظم، ایئر چیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے خصوصی پیغام بھی جاری کئے۔