Friday, April 19, 2024

آرمی چیف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے

آرمی چیف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے
December 1, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد جموں و کشمیر رجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق۔آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی چیف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی شاندار تاریخ، پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور رجمنٹ کی آپریشنل کارکردگی اور جنگی تیاریوں کو قابل قدر قرار دیا۔