Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعدادبڑھانے کی منظوری دےدی

آرمی چیف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعدادبڑھانے کی منظوری دےدی
August 25, 2015
کراچی(92نیوز)ٰآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ملٹری کورٹس کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی، کراچی میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور مافیا  کے خاتمے تک بلاتفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کر دی۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  کی سربراہی میں کور ہیڈ کوآرٹرز میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف کو کراچی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے کراچی آپریشن کے لئے رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ آپریشن مکمل امن کی بحالی تک جاری رکھا جائے گا آرمی چیف نے دہشت گردوں اوران کی مالی معاونت کرنے والوں کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے سخت کارروائی کی ہدایت کی اورکہا کہ جرائم پیشہ گروہوں اورمافیازکا خاتمہ کردیا جائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے  چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے کے آلات کراچی پولیس کے حوالے کردیئے اور کراچی میں ملٹری کورٹس کی تعداد میں اضافے کی منظوری بھی دے دی۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے ملیر کینٹ میں قائم ایئرڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں لیفٹیننٹ  جنرل ضمیر الحسن شاہ نے سینٹر کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ کو آرمی ائیر ڈیفنس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے۔ آرمی چیف نے گریژن میں یادر گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔آرمی چیف نے گریژن میں جوانوں اور افسروں سے خطاب بھی کیا۔۔ انہوں نے جوانوں کے عزم کو سراہا اور قربانیوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ army chief