Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف نے چار میجر جنرلز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

آرمی چیف نے چار میجر جنرلز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
April 14, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چار میجر جنرلز کے تقرر وتبادلے  کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے میجر جنرل عامر اسلم کو آئی ایس آئی میں ڈی جی پلاننگ تعینات کر دیا ہے۔ میجر جنرل  ماجد احسان کو جی او سی اکاون انفنٹری ڈویژن سیالکوٹ، میجر جنرل انیس اکبرکو جی ایچ کیو پلاننگ  ڈویژن اور میجر جنرل طارق زمان کو جی او سی ٹین انفنٹری ڈویژن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج میں آنے والے دنوں میں مزید تبادلوں کا امکان ہے۔