Tuesday, May 14, 2024

آرمی چیف نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی ہاکی میچ دیکھا

آرمی چیف نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی ہاکی میچ دیکھا
January 21, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) ملک میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام سامنے آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایوب نیشنل پارک میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف مکمل کر لیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی ہاکی میچ دیکھا۔  آرمی چیف ، پاکستان گرین ، پاکستان وائٹ ، افتتاحی ہاکی میچ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف سٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا جس کیلئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن نے مشترکہ تعاون کیا ہے۔  آرمی چیف ، پاکستان گرین ، پاکستان وائٹ ، افتتاحی ہاکی میچ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل کی بحالی کے لئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔