Friday, April 19, 2024

آرمی چیف نے معیاری تعلیم کے فروغ پر آرمی میڈیکل کالج کی کاوشوں کو سراہا

آرمی چیف نے معیاری تعلیم کے فروغ پر آرمی میڈیکل کالج کی کاوشوں کو سراہا
June 29, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیاری تعلیم کے فروغ پر آرمی میڈیکل کالج کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی میڈیکل کالج میں 37 ویں ایم بی بی ایس، 16ویں بی ڈی ایس کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف نے گریجویٹ طلباء میں ڈگریاں اور تمغے تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تیمیہ اعجاز کو ایم بی بی ایس کورس جبکہ ڈاکٹر زونیرا سعید کو بی ڈی ایس کورس میں بہترین کارکردگی پر صدارتی طلائی تمغہ عطا کیا گیا۔ کیپٹن محمد شعیب کو بہتری ملٹری کیڈٹ ہونے پر آرمی چیف گولڈ میڈل دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔