Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف نے لیویز اہلکاروں اور تماشائیوں کی مستعدی اور دلیرانہ کارروائی کی ستائش کی:آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے لیویز اہلکاروں اور تماشائیوں کی مستعدی اور دلیرانہ کارروائی کی ستائش کی:آئی ایس پی آر
May 6, 2015
راولپنڈی(ویب ڈٰیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے علی زئی میں فٹبال بال میچ کے دوران خود کش بمباروں کو ٹارگٹ تک پہنچنے سے روکنے اور ایک کو ہلاک کرنے پر لیویز اہلکاروں اور تماشائیوں کی دلیری کی ستائش کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میچ کے دوران ایک حملہ آور بھاگ کر تماشائیوں تک پہنچ گیا تھا جب اس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکا سے اڑا لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے خود کش بمبار کو جب لیویز اہلکاروں نے روکا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش  جس کا لیویز اہلکاروں نے تعاقب کیا اور اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ خود کش بمبار کی ہلاکت پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لیویز اہلکاروں کی دلیرانہ کارروائی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو اب کہیں بھاگنے نہیں دینگے۔