Friday, April 19, 2024

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی
June 5, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی  ، نماز عید کے بعد امن ، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں ۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اور عید جوانوں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر فرنٹ لائن پر ڈیوٹی  دینے والوں کیساتھ گزار دی ۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دفاعی بجٹ میں کٹوتی سے متعلق اہم پیغام دیا اور کہا ہم ایک ہیں اور دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ ہرقسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کااعادہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیارزندگی پراثرانداز نہیں ہوگی ، تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ صرف افسروں کا ہے،جوانوں پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سپہ سالار نے کہا کہ بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت اور جوانوں کے معیار زندگی پر اثر انداز کیے بغیر آنے والے مالی سال میں دیگرامور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔ وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے اور پیچھے گھروں میں موجود فیملی بعد میں، سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ تہوار پر بھی  اپنی فیملی سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ ميں مصروف ہے۔