Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف نے عیدالفطر شمالی وزیرستان میں جوانوں کیساتھ منائی

آرمی چیف نے عیدالفطر شمالی وزیرستان میں جوانوں کیساتھ منائی
July 6, 2016
شوال (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدشمالی وزیرستان میںجوانوں کیساتھ منائی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی کےلئے دعائیں مانگیں اور جوانوں کے حوصلہ کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدکے موقع پر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور ضرب عضب میں مصروف جوانوں کیساتھ عید منائی۔ نماز عید کی شوال میں ادائیگی کے بعد آرمی چیف نے ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے جوانوں کے عزم او رحوصلے کو بھی سراہا۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمن اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔