Saturday, September 7, 2024

آرمی چیف نے عید کا دوسرا روز تربت اور گوادر میں گزارا

آرمی چیف نے عید کا دوسرا روز تربت اور گوادر میں گزارا
September 3, 2017

راولپینڈی (92 نیوز) آرمی چیف کا دورہ بلوچستان۔ عید کا دوسرا روزتربت اور گوادرمیں گزارا۔ میجر جمال شیران شہید کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاک فوج امن اور بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام ریاستی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کا دوسرا روز بلوچستان میں گزارا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت اور گوادر بھی گئے۔ آرمی چیف نے میجر جمال شیران شہید کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جمال شیران نے 17 جولائی کو حیات آباد میں جام شہادت نوش کیاتھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران فوجی جوانوں سے ملاقات کی اورانھیں عید کی مبارکباد دی۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ مشکل اور دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دینا ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ ہم پورے عزم و ہمت کیساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پاک فوج امن اور بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام ریاستی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ بلوچستان میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔