Wednesday, April 24, 2024

دہشت گردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

دہشت گردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
May 14, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوئر دیرکے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا اور عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ، مقصد کے حصول تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ضروری اقدام کریں گے ۔

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، انھوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی اور کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔

 آرمی چیف نے دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔