Wednesday, April 24, 2024

  آرمی چیف نے دہشت گردی میں ملوث 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دئیے

   آرمی چیف نے دہشت گردی میں ملوث 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دئیے
December 8, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے دہشت گردی میں ملوث 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دئیےہیں ،چاروں دہشت گرد خود کش حملوں، اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کے مجرم ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی میں ملوث 4دہشتگردوں کے ڈٰیٹھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں ،چاروں دہشتگرد خودکش حملوں ،اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کے مجرم ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشتگردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی ۔ان دہشتگردوں میں میں نور سعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل  چار دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر آرمی چیف نے دستخط کردیئے تھے جن کو بعد میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا تھا ۔