Friday, May 17, 2024

آرمی چیف نے دو آرمی اور ایک سویلین آفیسر کی سزا کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے دو آرمی اور ایک سویلین آفیسر کی سزا کی توثیق کر دی
May 30, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے دو آرمی اور ایک سویلین آفیسر کی سزا کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں افسران کو جاسوسی اور حساس معلومات افشاں کرنے کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔ تینوں افسران قومی سلامتی کے خلاف  غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ  کام کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسران پر پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکت کے تحت مقدمہ چلایا گیا ۔ افسران پر دیگر مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت چلائے گئے۔ سزا پانے والوں میں لیفٹینٹ جنرل جاوید اقبال (ر)، برگیڈیئر راجہ رضوان (ر) اور ڈاکٹر وسیم اکرم شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال (ر) کو 14 سال قید کی سزا، بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان کو سزائے موت سنائی گئی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت سنائی گئی۔