Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی
August 20, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی ۔ حاضر سروس میجر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے سزا ہوئی تھی ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ میجر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت ملازمت سے برطرف اور عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاک آرمی میں ادارہ جاتی احتساب کا نظام متحرک ہے ۔ آفیسر کو نہ صرف ملازمت سے برطرف کیا گیا بلکہ عمر قید کی سزا پر جیل بھیج دیا گیا ۔