Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ نہیں کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ نہیں کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
January 24, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لئے رابطہ نہیں کیا ۔ بے بنیاد پروپیگنڈے کا ماہر بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔ ہندوستان ٹائمز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر دی  تو آئی ایس پی آر کا دو ٹوک ردعمل سامنے آیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  ہندوستان ٹائمز کے پروپیگنڈے کو جھوٹ  پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اخبار کے اس پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا کہ دونوں آرمی چیف نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے کام کیا ۔ دونوں آرمی چیف نے امن مشن میں کبھی اکٹھے نوکری نہیں کی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے تو ایسے لاحاصل پروپیگنڈے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔