Monday, September 16, 2024

آرمی چیف نے بارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے بارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
February 11, 2016
راولپنڈی (92نیوز) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کر دی۔ دہشت گرد بنوں جیل حملے اور دہشت گردی کے دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والوں میں محمد عربی‘ رفیع اللہ‘ قاری آصف محمود‘ شاہ وللہ‘ ذیشان‘ ناصر خان‘ شوکت علی‘ امداد اللہ‘ محمد عمر‘ صابر شاہ‘ خاندان اور انور علی شامل تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان دہشت گردوں کی سزائے موت میں تو ثیق کر دی۔