Friday, May 3, 2024

 آرمی چیف نے ایشین  جونیئر اتھلیٹکس چمیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد افضل کو تعریفی شیلڈ دی

 آرمی چیف نے ایشین  جونیئر اتھلیٹکس چمیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد افضل کو تعریفی شیلڈ دی
May 27, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی  چیف جنرل راحیل شریف نے ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پرنوجوان محمد افضل کو  تعریفی   شیلڈ دی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آرمی  چیف  جنرل  راحیل شریف سے  سترہ  سالہ ایتھلیٹ  محمد افضل نے  ملاقات کی۔ آرمی  چیف نے  نوجوان   ایتھلیٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ  جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا  تمغہ   جیتنے پر  محمد  افضل  نے  پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ محمد افضل  نوجوانوں کے لئے مثال  ہیں ۔ آرمی چیف نے محمد افضل کے عزم اور مقصد سے لگن کو بھی  سراہا،محمد افضل آرمی کے ینگ بوائز اسکیم میں زیرتربیت تھے اور انہوں نے  قطر میں ہونے والی ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں  گولڈ میڈل حاصل کیا۔