Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف نے 14 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 14 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
December 21, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، سکولز، پولیس اسٹیشنز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 16 افراد شہید ہوئے ۔ شہید ہونے والوں میں مسلح افواج کے 13 جوان اور 3 شہری بھی شامل تھے۔ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے موت اور قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ سزائے موت پانے والوں میں محی الدین، گل زمین، فضل حادی، محمد وہاب، گل محمد، بشیر احمد شامل ہیں۔ آرمی چیف نے 20 دیگر دہشتگردوں کو مختلف دورانیے کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کر دی۔ اعدادوشمار کے مطابق فوجی عدالتوں نے قیام سے ابتک وفاقی حکومت نے 717دہشتگردوں کے مقدمات بھیجے ۔ 580 پر فیصلہ سنا یا، 324 کو سزائے موت ہوئی۔ 254کو قید کی مختلف سزائیں اور 2 ملزمان بری کیے گئے ۔ سزائے موت کے 324 دہشتگردوں میں سے 56 کو پھانسی دی جا چکی ،بقیہ 268 کی اپیلیں اعلی عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ آرمی پبلک سکول پشاور ، میریٹ ہوٹل ، پریڈ لین بنوں جیل، مستونگ، کراچی ایئر پورٹ،صفورا گوٹھ، باچا خان یونیورسٹی ، امجد صابری، سبین محمود ، چوھدری اسلم ، سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد تختہ دار پر لٹکائے جا چکے ہیں۔