Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
March 15, 2016
راولپنڈی (92نیوز) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ دہشت گرد نانگا پربت پر غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔ سزائے موت پانے والے دہشت گرد پر سیدو شریف ایئرپورٹ‘ سکولز‘ مسلح افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات تھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشت گردوں میں شامل عرفان اللہ نانگا پربت بیس کیمپ پر حملے میں ملوث تھا۔ دیگر دہشت گردوں میں مشتاق احمد، محمدنواز، تاج گل‘ اصغرخان، احمد علی اور ہارون رشید شامل ہیں۔