Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
July 13, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت اور 6 کی قید کی سزاﺅں کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کیمطابق دہشتگرد 7 عام شہریوں، مسلح افواج، ایف سی اور پولیس کے92 اہلکاروں سمیت 99 افراد کو شہید اور 58 کو زخمی کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اسکولوں، ٹیلی فون ایکسچینج، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جیلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ہتھیاراور گولہ بارود برآمد ہوا۔ فوجی عدالت کے روبرو مکروہ جرائم کے اقرار پرکالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کوسزائے موت اور قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں غنی الرحمان، عبدالغازی، ضیاءالرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومین خان اور سلمان بہادر شامل ہیں۔ فوجی عدالتوں نے ابتک 231 دہشتگردوں کو سزائے موت، 167 کو قید کی سزائیں سنائی اور 1 ملزم بری کیا۔ تاحال 56 کو پھانسی دے دی گئی ۔ آپریشن رد الفساد کے آغاز سے قبل 13 اور بعدازاں 43 کی موت کی سزا پر عمل کیا گیا۔