Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
November 24, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ سزا پانے والے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان کی دہشت گردی کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 26 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائے گئے۔ ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ دہشت گردی کی بھیانک کارروائیوں میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزا سنائی۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں انور سلام، عرفان الحق،  صاحب زادہ،  نادر خان، عزت خان، امتیاز احمد، امیر زیب، بادشاہ عراق،  اظہار احمد، اکبر علی، محمد عمران شامل ہیں۔