Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
September 28, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیارہ خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ امن کے دشمن انجام کو پہنچے۔ آرمی چیف کے 11 دہشتگردوں کےموت کے پروانوں پر دستخط کر دئیے۔ دہشتگرد شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں کی کارروائیوں سے 49 شہری، فوج اور پولیس کے 20 اہلکار شہید جبکہ 148 زخمی ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر تمام دہشتگردوں کو سزائیں سنائیں۔ سزائے موت پانے والوں میں عین اللہ ،نیک ولی، فضل منان ،رحمت زادہ، زیدمحمد، نعمت اللہ، وسیم زادہ ،محمدرحمان، عظمت اللہ، محمدرقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔