Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کردیئے

آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کردیئے
January 19, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کردیئے۔ 3دہشت گردوں عمر قید کی توثیق  بھی کردی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام 10 دہشتگرد 41 اہلکاروں کے قتل اور 33 افراد کو زخمی کرنے، سوات سمیت مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تباہی، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ گرفتاری پردہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ فوجی عدالت کے روبرو اپنے مکرو ہ جرائم کے اقرار پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی ۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے جن 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ،اُن میں سمیع الرحمان، ارشد بلال، محمد علیم، رسول محمد، سہیل احمد، نعمت اللہ، رحمت علی، فضل علیم، عظیم خان اور انور علی شامل ہیں۔

اِن تمام دہشتگردوں کو جلد تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔